غازی آباد،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہری دوار سے دہلی کے لئے ہندوستان کسان کرانتی یاترا پیر کو صاحب آباد پہنچ گئی۔اس دوران ہزاروں کی تعداد میں کسانوں نے جی ٹی روڈ کو مکمل طور جام کر دیا دہلی کی طرف کوچ کرنے لگے۔ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے تقریبا ایک گھنٹے تک کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کسان دہلی جانے پر بضد رہے۔دیر رات انتظامیہ اور پولیس کے حکام کے ساتھ کسانوں کے ایک وفد نے دہلی سے واپس لوٹے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پر ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ اور وفد کے درمیان تقریباََدوگھنٹے چلی مذاکرات ناکام رہی اور وفد کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا مطالبہ پر بضدرہے جس پر وزیراعلیٰ نے مرکزی وزراء سے بات چیت کی۔اس کے بعد بھاکیوکاایک وفد گنا وزیر سریش رانا کے ساتھ دہلی کے لئے روانہ ہو گیا۔وہیں اس معاملے پر ضلع مجسٹریٹ ماہیشوري کا کہنا ہے کہ بھاکیو کا ایک وفد دہلی کے لئے روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ مرکزی وزراء کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال جی ٹی روڈ پر واقع چار فارم ہاؤسوں میں کسانوں کے رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔